مکمل شارٹ اسٹوری
چیخ کی آواز
جینڈر ۔ مسٹری ،ہارر
فرا زاحمد
بہت سے افراد سمجھتے ہیں کہ کسی بھی روح، جن، بھوت یا شیطانی روح کسی پر
آسانی سے یا اس روح پر با آسانی قبضہ کی جا سکتا ہے، میں کیونکہ ماہر روحانیت
ہوں اس لیے آئے دن میرا ایسے واقعات سے واسطہ پڑتا ہے، کہ جس میں کسی انسان پر
کوئی بھوت قبضہ کرلے یا پھر انسان کسی روح یا جن کو اپنے قابو میں کر لے، مگر یہ
سب اتنا آسان نہیں ، لیکن میں یہاں آپ کا وقت ضائع نہیں کروں گا ،بلکہ وہ واقعات
بتاوں گا، جو پیش آتے رہے، کچھ کچھ میرا بھی یہ خیال ہے کہ اگر کوئی یہ کہہ کہے
کہ اس پر شیطانی روح قابض ہو گئی ہے، کوئی نفسیاتی بیماری ہو سکتی ہے، یا کوئی ڈس
آرڈر ہے، جیسا کہ ایک بار پیٹر نے مجھ سے کہا کہ اس نے آسمان سے فرشتوں کو زمین
پر گرتے دیکھا ، یا کوئی شیطان نما بڑے بڑے پروں والا ، بھیانک چہرے والی کوئی چیز
آسمان میں اڑتی دیکھی ، مگر یہ سب نفسیاتی یا دماغی بیماریاں ہو سکتی ہیں ، مگر
ایک سال قبل میرے سامنے ایک ایسی عورت علاج کے لیے آئی جس نے مقدس پانی باتھ روم
میں چھڑک دیا تھا، جس سے اس کی آنکھوں کی بینائی جاتی رہی ، اور وہ دیکھنے کے
قابل نہ رہی، پھر ایلیسن میرے سامنے آیا ، جس نے چھ عورتوں کو ہلاک کیا تھا، اس
کی وجہ اس کا ماضی تھا، جب اس کا باپ اس کی ماں پر تشدد کرتا اور وہ ڈر کے بیڈ کے
نیچے چھپ جاتا، پھر وہ دن آیا جب اس کی ماں نے اس کے باپ کو خنجر کی مدد سے ہلاک
کر دیا،، بعد میں اس پر گویا کوئی بھوت سوار ہو جاتا اور وہ لوگوں کی جان لینے میں
خوشی محسوس کرتا، یہاں تک کہ اس کا دماغ اس قدر ڈسٹرب ہوتا رہا، جب اس کا دوست کار
ایکسیڈنٹ میں جان بحق ہو گیا، وہ جادو پر یقین نہیں رکھتا تھا، مگر دوست کی موت کے
وقت اس کالی چڑیل کو دیکھ سکتا تھا، جو اس کے دوست کے کار میں ہلاک ہونے کی وجہ سے
ہوئی تھی، ایلیسن کا دماغ اس قدر بگڑا کہ اسے اپنی مرحوم بہن بار بار نظر آنے
لگی، کالا جادو کیا تھا ، ایلیسن نے اس سے قبل پوری طرح کوشش کی تھی کہ کالا جادو
کی مد د سے کسی بھی طرح اپنی بہن کو پر سے دنیا میں لا سکے، ایلیسن نے کئی بار بار
نفسیاتی وجہ سے یا پاگل پن ہونے کی وجہ سے مرحومہ بہن کو واپس اپنے جسم میں آنے
کو کہا، مگر ایلیسن شاید اپنے آپے میں نہیں تھا ۔ ایلیسن جب میرے سامنے آیا ،
اور میں نے اسے نارمل کرنے کی کوشش کی تو وہ عجیب انداز میں بول پڑا کہ میرے اندر
ایک ایسی عورت کی روح آن گھسی ہے، جو پانی میں ڈوب کر ہلاک ہو گئی تھی، میں نے یہ
سن کر مزید تفصیل جاننی چاہی ، مگرایلیسن کے ہونٹ تھرتھرانے لگے اور اس کی آنکھیں
اوپر کو چڑھ گئیں ، وہ انجانی آواز میں بولنے لگا، میں دیکھ رہی ہوں ، انہیں جو
میرے پاس موجود ہیں ، شاید فرشتے ہیں یا پھر سفید لاءٹ کے لبادوں میں ملبوس لوگ،
جو مجھے لینے آگئے ہیں ، میں ا ایلیسن کے موت کے آخری لمحات میں محسوس کر سکتا
تھا کہ وہ جھوٹ نہیں بول رہا ، شاید اس میں واقعی کسی عورت کی روح موجود تھی، یہ
انسانی فریب نہیں تھا، پھر میں نے ایلیسن کو پوری وقت لگا کر بستر سے اٹھتے ہوئے
دیکھا ، اس کی آنکھوں کی پتلیاں غائب ہو چکی تھیں ، اور وہ زمین پر کھڑا تھا، اس
نے بہت بھیانک انداز میں چیخ ماری، کہ میرا جسم خود کانپ اٹھا ، میں لرزتے لرزتے
یہ منظر دیکھ رہا تھا کہ ایلیسن کے اندر سے ایک عورت کا سایہ باہرآرہا تھا،
ایلیسن اب بھی چیخ رہا تھا، جب کہ وہ سایہ اب ایک عورت کے روپ میں ایلیسن کے ساتھ کھڑا
تھا، میں ڈاکٹر فرینک دیکھ سکتا تھا کہ سایہ اب عورت کی شکل اختیار کر گیا تھا اور
اس کے جسم سے پانی اس طرح ٹپک رہا تھا کہ جیسے کسی پانی میں سے نکل کر آرہی
ہو،میرے خود ہوش اڑے ہوئے تھے، ایلسین کا یہ روپ ، پھر اس عورت کا سامنے آنا ،
میں شاید اپنے ہوش کھو بیٹھا تھا، میں ڈاکٹر فرنیک جو ماہر روحانیت تھا، نے کبھی
زندگی میں ایسا پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا، پھر مجھے ایک جھٹکا سا لگا، مجھے اپنے
دماغ میں شدید درد کا احساس ہوا، اور میرے اندر اسی عورت کی چیخ سنائی دینے لگی ،
جو ایلیسن کے ساتھ کچھ دیر پہلے تک کھڑی تھی اور اب غائب ہو چکی تھی، میں اپنا سر
دیوار پر مار رہا تھا، مگر چیخ کی آواز بہت زیادہ شدید تھی جومیرے دماغ میں تیز
اور تیز تر ہوتی چلی جا رہی تھی ۔
ختم شدہ
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔